پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کودیئے جانے والے کولیشن سپورٹ فنڈ کو معطل کیوں کیاگیا؟وجہ کیا بنی؟ترجمان پینٹاگون نے وضاحت جاری کردی

datetime 3  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کودیئے جانے والے کولیشن سپورٹ فنڈ کو معطل کیوں کیاگیا؟وجہ کیا بنی؟ترجمان پینٹاگون نے وضاحت جاری کردی واشنگٹن(این این آئی) ترجمان پینٹاگون نے کہاہے کہ پاکستان سے سیکیورٹی تعاون کی معطلی کا اعلان جنوری 2018 میں کیا گیا تھا اور اس میں کولیشن سپورٹ فنڈ بھی شامل ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاکہ 30 کروڑ ڈالر امداد منسوخی سے متعلق

اعلان نیا فیصلہ یا نیا اعلان نہیں، یہ اعلان فنڈز کی ازسرنو ترتیب کیلئے مدت ایکسپائر ہونے سے پہلے جولائی کی درخواست کی توثیق ہے۔ترجمان نے کہا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ کی معطلی کی صورت حال برقرار ہے، پاکستان سے سیکیورٹی تعاون کی معطلی کا اعلان جنوری 2018 میں کیا گیا تھا، سیکیورٹی تعاون منسوخی میں کولیشن سپورٹ فنڈ بھی شامل ہے اور 30 کروڑ ڈالر منسوخی کی خبروں میں کئی چیزوں کوسیاق و سباق سیہٹ کر پیش کیاگیا، فنڈ کی منسوخی کی حالیہ خبروں سیکولیشن سپورٹ فنڈ کی تفصیلات کو مسخ کیاگیا۔ترجمان کا کہنا تھاکہ امریکا جنوری سے پاکستانی فوجی حکام سے اعلیٰ ترین سطح پر رابطے میں ہے، امریکا اور پاکستان تمام دہشگرد گروپوں کو شکست دینے کے عزم پر قائم ہیں، پاکستان اور امریکا افغانستان کا مستقبل پر امن ہونیکا وڑن رکھتے ہیں۔ترجمان پینٹاگون نے مزید کہا کہ پاکستان پر حقانی گروپ سمیت تمام دہشت گرد گروپوں کے خلا ف بلا امتیاز کارروائی کے لیے دباو ڈالتے رہیں گے، طالبان قیادت کو مذاکرات کی میز پر لانے یا گرفتار کرکے بے دخلی کے لیے بھی پاکستان پر دباؤ ڈالتے رہیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…