ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا اور اصغر خان کیس کی انکوائری کرنے والی ٹیم کے سربراہ احسان صادق کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا،دھماکہ خیز احکامات جاری

datetime 2  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (آن لائن) وزارتِ خارجہ نے پاناما پیپرز کیس کی انکوائری کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سربراہ واجد ضیا اور اصغر خان کیس کی انکوائری کرنے والی ٹیم کے سربراہ احسان صادق کو ٹریننگ کے لیے بیرون ملک جانے سے روک دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارتِ داخلہ اور ایف آئی اے کے افسران کو 3 سے 7 ستمبر تک یورپی ملک آسٹریا میں ہونے والی 4 روزہ ٹریننگ کے لیے جانا تھا۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ وزارتِ داخلہ اور

ایف آئی اے حکام نے آج (یکم ستمبر) صبح 3 بجے یورپ کے لیے روانہ ہونا تھا، تاہم وزارتِ خارجہ نے وزارتِ داخلہ اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اعلیٰ افسران کی بیرون ملک ٹریننگ کو عین وقت پر منسوخ کردیا۔ادھر سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کو خط لکھ کر ہدایت کی کہ بیرونِ ملک ٹریننگ پر جانے والے افسران کے پروگرام کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔ذرائع نے بتایا کہ افسران کی آسٹریا جانے کے پروگرام کی منسوخی کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔سیکریٹری خارجہ نے اپنے خط میں موقف اختیار کیا کہ یہ افسران یورپی یونین کی فنڈنگ سے چلنے والی غیر قانونی ہجرت کے خلاف کام کرنے والی تنظیم کے ٹریننگ پروگرام میں جارہے تھے جبکہ یہ تنظیم وزارتِ خارجہ میں رجسٹرڈ نہیں ہے۔تہمینہ جنجوعہ کا کہنا تھا کہ متعدد مرتبہ طلب کرنے کے باوجود یورپی تنظیم نے ٹریننگ کے مندرجات وزارتِ خارجہ کو نہیں بتائے۔خط میں وزارتِ خارجہ کی جانب سے انتباہ جاری کیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ یورپی تنظیم کی قانونی حیثیت کے بارے میں جب تک فیصلہ نہیں ہو جاتا تب تک وزارتِ داخلہ اس سے کسی قسم کا تعاون نہ لے۔تاہم وزارتِ داخلہ اور ایف آئی اے کے افسران کی ٹریننگ پر جانے کی منظوری نگران وزیر داخلہ نے دی تھی۔ذرائع نے اس حوالے سے بتایا کہ

آسٹریا میں ہونے والی ٹریننگ کے تمام اخراجات اقوام متحدہ کے مبصر ممالک کی حامل یورپی تنظیم برداشت کر رہی تھی۔ دستاویزات کے مطابق ٹریننگ پر جانے والے افسران میں ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل واجد ضیا کا نام بھی شامل ہے، جو نواز شریف اور ان کے اہلِ خانہ کے خلاف پاناما پیپرز کیس کی انکوائری کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سربراہ تھے۔دیگر افراد میں اصغر خان کیس کی انکوائری کمیٹی کے سربراہ احسان صادق بھی شامل تھے جبکہ اس فہرست میں ایف آئی اے کے 7 جبکہ وزارت داخلہ کے 3 اعلیٰ افسران شامل تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…