اسلام آباد (این این آئی)گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف پاکستانی حکومت نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے ترکی کے سفیر سے ملاقات کی اور او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا۔مذکورہ ملاقات کے دوران
بابر اعوان نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کو اس معاملے پر مل کر حکمت عملی بنانا ہوگی۔اس موقع پر ترک سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی درخواست سے ترک صدر کو جلد آگاہ کردوں گا۔یاد رہے کہ رواں سال جون میں ہالینڈ کے متنازع سیاستدان گیرٹ ولڈرز نے پارلیمنٹ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کروانے کا قبیح اعلان کیا تھا۔