جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عالمی منظر نامہ تبدیل،اتحادی بدل گئے،امریکہ کا باب بند،روس پاکستان کی مدد کیلئے کھل کر سامنے آگیا،پاکستان اور روسی فوج میں بڑا معاہدہ، دھماکہ خیز اعلان کردیاگیا

datetime 14  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)عالمی منظر نامہ تبدیل،اتحادی بدل گئے،امریکہ کا باب بند،روس پاکستان کی مدد کیلئے کھل کر سامنے آگیا،پاکستان اور روسی فوج میں بڑا معاہدہ، دھماکہ خیز اعلان کردیاگیا، تفصیلات کے مطابق امریکہ کی جانب پاکستان کی عسکری امداد میں کٹوتی اور تین روز قبل پاک فوج کے افسران کے امریکی فوجی اداروں میں تربیت کے پروگرام کو ختم کرنے کے اعلان کے بعد

پاکستان اور روس کے درمیان روسی فوجی تربیتی اداروں میں پاک فوج کے افسران کی تربیت کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ میں ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد امریکی صدر نے پاکستان کی عسکری امداد میں کٹوتیوں کا عندیہ دیا تھا جس پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے کیری لوگر بل کے بھی 7بلین ڈالر تاحال پاکستان کو نہیں دئیے گئے جبکہ تین روز قبل امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ امریکہ نے پاک فوج کے افسران کی امریکی فوجی تربیتی اداروں میں تربیت کے پروگرام کو ختم کرتے ہوئے اس کی مالی معاونت بند کر دی ہے۔ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق یہ پروگرام یا تو بند کر دیا جائے گا یا کسی دوسرے ملک کو اس حوالے سے موقع دیا جائے گا۔ امریکی اعلان سامنے آنے کے بعد پاکستان نے اپنے فوجی افسران کی تربیت کیلئے اب روس سے معاہدہ کر لیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی طرف سے انکار کیے جانے کے بعد تاریخ میں پہلی بار پاکستان نے روس کے ساتھ فوجی تعاون کا ایسا معاہدہ کر لیا ہے جس کے تحت روسی فوج اپنے تربیتی اداروں میں پاکستانی فوجیوں کو ٹریننگ دے گی۔وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ معاہدہ پاک روس مشترکہ فوجی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس میں طے پایا۔

یہ کمیٹی پاکستاناور روسی فیڈریشن کے مابین دفاعی تعاون کا سب سے بڑا فورم ہے۔ رواں سال کے آغاز میں اس وقت کے وزیرخارجہ خواجہ آصف کے دورہ ماسکو کے دوران دونوں ممالک نے فوجی تعاون بڑھانے کے لیے ایک کمیشن کے قیام پر اتفاق کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق کمیٹی کے حالیہ مذاکرات میں روسی وفد کی قیادت نائب وزیردفاع کرنل جنرل الیگزینڈر فومین نے کی جبکہ میزبان وفدکی قیادت سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر)ضمیرالحسن شاہ کر رہے تھے۔

اس میٹنگ میں دونوں ملکوں کے مابین 2014ء اور 2015ء میں ہونے والے فوجی و دفاعی معاہدوں پر بھی نظرثانی کی گئی اور مشرق وسطیٰ اور افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔دریں اثناء آئی ایس پی آرکی طرف سے بتایا گیا کہ روسی نائب وزیردفاع نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی جس میں روسی وزیرکا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو شدت پسندی کے خاتمے کے لیے بھی باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…