کراچی (نیوز ڈیسک)سندھ اسمبلی کے نومنتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھا لیا، سپیکر آغا سراج درانی نے ارکان سے حلف لیا،حلف کے بعد ارکان اسمبلی رولز کے مطابق اسمبلی رجسٹر پر حروف تہجی کے تحت دستخط کیے،سندھ اسمبلی میں بعض ارکان نے سندھی اور کچھ نے انگریزی میں حلف اٹھایا،سندھ اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، کورٹ روڈ پر ٹریفک کی
روانی متاثر ہونے پر حلیم عادل شیخ اور سعید غنی سمیت کئی ارکان کو پیدل اسمبلی آنا پڑا ۔ پیر کو سندھ اسمبلی کے نومنتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھا لیا، سپیکر آغاسراج درانی نے ارکان سے حلف لیا،سندھ اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ کورٹ روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے پر شدید ٹریفک جام ہوگیا جس کے بعد کئی ارکان کو پیدل اسمبلی آنا پڑا جس میں حلیم عادل شیخ اور سعید غنی شامل ہیں۔سندھ اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھا لیا ہے اور نومنتخب ارکان سے اسپیکر آغا سراج درانی نے حلف لیا جس کے بعد ارکان اسمبلی کے رجسٹر میں حروف تہجی کے تحت دستخط کریں گے۔سندھ اسمبلی میں بعض ارکان نے سندھی اور کچھ نے انگریزی میں حلف اٹھایا۔ حلف اٹھانے والوں میں سندھ اسمبلی کے 164 نومنتخب ارکان میں پیپلزپارٹی 97 ، تحریک انصاف 30، ایم کیوایم پاکستان 21، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس 14 اور تحریک لبیک کے 3 ارکان شامل ہیں۔پیپلزپارٹی نے مراد علی شاہ کو وزیراعلی، آغا سراج درانی کو سپیکر اور ریحانہ لغاری کو ڈپٹی سپیکر نامزد کیا ہے جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلی، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے لئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ کیا ہے۔اپوزیشن رہنما ئو ں نے کہا پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب نہیں ہونے دیں گے۔