پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

آصف علی زردار ی کیلئے انتہائی بری خبر آگئی سوئس بینکوں میں پڑے 60ملین ڈالر کی پاکستان واپسی نگران حکومت کیا کرنے جارہی ہے ؟ تفصیلات سامنےآگئیں

datetime 20  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نگران حکومت نے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے سوئٹزرلینڈ سے 60ملین ڈالر واپس لانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ خبر کی تفصیلات کے مطابق نگران حکومت کی جانب سے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے سوئیٹزر لینڈ میں موجود 60ملین ڈالر واپس پاکستان لانے کیلئے

جلد ہی سوئس حکام کو خط لکھے گی جس کا حکم سپریم کورٹ نے 5سال پہلے دیا تھا جس پر عمل پہر ا نہ ہونے کی صورت میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دیا گیا تھا ۔ سابق صدر آصف علی زرداری پر الزام ہے کہ انہوں نے غریب پاکستانی قوم کا خزانہ لوٹ کر سوئٹزر لینڈ کے بینکوں میں جمع کرا رکھا ہے۔ زرداری کی ملکیت میں60ملین ڈالر کا مقدمہ کئی سال تک سوئٹزر لینڈ عدالت میں چلتا رہا اور اس کیس کی پیروی ڈاکٹر بابر اعوان کرتے رہے جو آج کل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قانونی مشیر کے فرائض سر انجا م دے رہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم نے وزارت قانون سے سوئس بینکوں میں پڑے 60ملین ڈالر واپس لانے کی ہدایت کی ہے جس کی روشنی میں وزیرقانون علی ظفر اور اٹارنی جنرل آف پاکستان کے مابین مشاورت جاری ہے ۔ ذرائع کے بتایا ہے کہ مشاورت کے تکمیل ہوتے ہی جلد سوئس حکومت کو خط لکھ دیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ نگران وزیراعظم ناصر الملک نے بطور چیف جسٹس آف پاکستان سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو اس بنیاد پر نااہل قرار دے کر گھر بھیج دیا تھا ۔ ناصر الملک اب خود نگران وزیراعظم ہیں اور آصف علی زرداری کی مبینہ ملکیتی 60ملین کو واپس لانے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…