اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

پاک افغان سرحد 3دن کیلئے بند،ایساکیوں کیا گیا؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 17  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چمن(مانیٹرنگ ڈیسک) انتخابات کے پرامن انعقاد اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر چمن بارڈر پر باب دوستی کو 24 سے 26 جولائی تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر چمن طفیل احمد بلوچ کے مطابق ضلع قلعہ عبداللہ اور چمن میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور انتخابات کے پر امن انعقاد کے سلسلے میں پاک افغان سرحد باب دوستی 3 دن 24، 25 اور 26 جولائی کو ہرقسم کی آمدورفت ا ور

تجارتی سرگرمیوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ضلع چمن میں دفعہ 144 نافذ کرکے امیدواروں کی اسلحہ نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کر دی ہے جب کہ جلسے اور کارنر میٹنگ کھلے میدان یا بازاروں میں کرنے پر پابندی عائد کرکے چاردیواری کے اندر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق امیدواروں کے جلسے اور کارنرمیٹنگز کی سکیورٹی کے لیے ایف سی کی خدمات لی جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…