ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

سری دیوی کی موت حادثاتی نہیں بلکہ انہیں زبردستی زیادہ مقدار میں شراب پلا کر۔۔ انڈر ورلڈ ڈان دائود ابراہیم کا سری دیوی کی موت سے کیا تعلق ہے؟بھارتی سیاستدان کے سنسنی خیز انکشافات نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

datetime 1  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ سپر سٹار سری دیوی کی پراسرار موت سب کیلئے معمہ بن گئی ہے ،پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد بھی دبئی پولیس حقیقت جاننے میں مصروف ہے ۔ادھر بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سبرامینم سوامی نے دعویٰ کیا ہے کہ سری دیوی کو قتل کیا گیا ہے۔بھارتی ٹی وی چینل ’’ٹائمز نو‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

سری دیوی کی صحت مثالی تھی ،موت کے وقت ان کے خون میں الکوحل کی موجودگی کئی سوالوں کو جنم دیتی ہے۔ پراسرار طور پر باتھ ٹاب میں گرنے کے بعد جیسےموت ہوئی وہ حیران کن لگتی ہے اس لئے اس کیس کی نئے سرے سے جانچ کی جائے تاکہ حقائق کو سامنے لایا جا سکے۔واضح رہے کہ سری دیوی کے قریبی ساتھیوں نے بھی اس بات کی تصدیق ہے کہ انہوں نے کبھی بھی شراب نوشی نہیں کی۔ادھربھارتی سیاستدان امر سنگھ نے بھی اداکارہ کی موت کے حوالے سے نیا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بونی کپور اتنی بڑی غلطی نہ کرتے تو سری دیوی آج زندہ ہوتیں۔دبئی میں بھتیجے کی شادی میں شرکت کیلئے جانے والی بالی وڈ کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی تین روز قبل حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب کے بعد سری دیوی کے شوہر بونی کپور او بیٹی جھانوی کپور بھارتی سیاستدان اور کپور فیملی کے قریبی ساتھی امر سنگھ کے ہمراہ اترپردیش میں ہونے والی یوپی انویسٹرز سمٹ میں شرکت کرنے کیلئے واپس بھارت آگئے تھے، جب کہ سری دیوی دبئی میں اکیلی تھیں۔ ایک انٹرویو کے دوران سیاستدان امر سنگھ کا کہنا تھا انہیں لگتا ہے کہ بونی کپور نے واپس بھارت آکر بہت بڑی غلطی کی تھی انہیں سری دیوی کو اکیلا نہیں چھوڑنا چاہئے تھا، گو کہ بونی کپور واپس دبئی چلے گئے تھے لیکن اگر ہم وہاں ہوتے تو شاید یہ حادثہ روکا جاسکتا تھا۔

امر سنگھ نے سری دیوی کے حوالے سے مزید انکشافات کرتے ہوئے کہاکہ سری دیوی کبھی کبھی بہت زیادہ نشہ آور مشروب نہیں پیتی تھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے دبئی کے شیخ النہیان سے بات کی ہے انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد جلد سے جلد سری دیوی کی لاش ورثا کے حوالے کردی جائے گی۔واضح رہے کہ ابتدا میں سری دیوی

کی موت کو دل کادورہ قراردیا جارہا تھا تاہم گزشتہ روز آنے والی فرانزک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سری دیوی کی موت باتھ ٹب میں ڈوبنے سے ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما سبرامنین سوامی نے ایک انٹریو میں انکشاف کیا کہ سری دیوی کا قتل کیا گیا جب کہ انہوں نے انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کو اداکاراؤں کے ساتھ غیر قانونی تعلقات کی

وجہ سے مورود الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ میڈیا پر چلنے والی خبروں پر مجھے حیرت ہورہی ہے کیوں کہ سری دیوی کبھی بھی اس مقدار میں شراب نہیں پیتی تھیں تو پھر وہ کیسے ان کے وجود میں داخل ہوگئی، کیا انہیں زبردستی شراب پلائی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…