منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ماہرہ خان نے اپنے اور رنبیر کپور کے تعلقات پر خاموشی توڑدی

datetime 4  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سنگل مدر ہیں لیکن وہ محبت پر پورا یقین رکھتی ہیں۔نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے گزشتہ برس جہاں کئی کامیابیاں سمیٹیں وہیں وہ تنازعات کی زد میں بھی رہیں۔ رنبیر کپور کے ساتھ وائرل ہونے والی تصاویر انہیں متنازعہ اداکارہ بنادیا تھا اور یہاں تک کہا جانے لگا کہ ماہرہ اور رنبیر کے درمیان رشتہ دوستی سے بڑھ کر ہے جب ہی تو وہ نیویارک میں

چھپ چھپ کرمل رہے ہیں اور بہت جلدی شادی کرنے والے ہیں۔ ماہرہ خان نے ان الزامات پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ لڑکا اور لڑکی کا ساتھ گھومنا معمول کی بات ہیاس میں کچھ بھی غیر معمولی نہیں تاہم ماہرہ نے رنبیر کے ساتھ اپنے عشق کی نہ تو تصدیق کی اور نہ ہی تردید۔حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو کے دوران جب ماہرہ خان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ نے محبت کی تھی، جس پر ماہرہ نے مبہم سا جواب دیا اور کہا نہیں،

ہاں میں نے محبت کی تھی لیکن اب مجھے احساس ہوگیا ہے کہ محبت دراصل سکون کا نام ہے۔ محبت وہ ہے جب آپ کسی کے ساتھ ہوں، جس سے محبت کی جائے اس کا ساتھ ضروری ہوتا ہے بات کرنا نہیں، اس شخص کی موجودگی اہمیت رکھتی ہے۔ ماہرہ خان کے جواب سے صاف ظاہر ہے کہ انہوں نے کسی شخص سے محبت کرنے

کا سوال بڑی خوبصورتی سے گھماتے ہوئے محبت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار بھی کردیا جب کہ رنبیر کپور کے ساتھ ملاقاتوں کے سلسلے کی بھی تردید کردی۔واضح رہے کہ ماہرہ خان 2007 میں شادی کے بندھن میں بندھی تھیں تاہم یہ شادی زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکی اور دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔ ماہرہ اور علی کا ایک 8 سالہ بیٹا اذلان ہے جو اپنی والدہ کے ساتھ ہی رہتا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…