جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

اداکارہ نیلم منیر بھارتی گانے پر ڈانس کر کے 2017ء میں متنازعہ بنی رہی

datetime 31  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ’’تنازعات‘‘شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں، اگر یہ کہا جائے کہ شوبز انڈسٹری تنازعات کے بغیرادھوری ہے تو غلط نہ ہوگا، شوبزانڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکارخود کوتنازعات سے دور رکھنے کی چاہے کتنی ہی کوشش کرلیں لیکن کچھ نہ کچھ ایسا ہو ہی جاتا ہے جس سے وہ میڈیا کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ تنازعات شہرت حاصل کرنے کا بہترین طریقہ ہیں لہٰذا

بہت سے فنکار جان بوجھ کر تنازعات میں الجھتے ہیں تاکہ ان کے بارے میں زیادہ سے زیادہ بات کی جائے۔ رواں سال بھی پاکستان شوبزانڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بہت سے فنکار تنازعات کی زد میں آئے۔پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کی رواں سال کی ابتدا میں ایک ویڈیو منظرعام پرآئی جس میں وہ اپنی کار میں بھارتی گانے’ماہی وے‘ پرڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔ اس ویڈیو نے نیلم منیرکی مقبولیت میں یک دم اضافہ کردیا، گو کہ یہ مقبولیت منفی تھی اور لوگ نیلم کے ڈانس کرنے کے انداز پرسخت تنقید کررہے تھے لیکن کہتے ہیں نا کہ بدنام نہ ہوں گے تو نام نہ ہوگا، نیلم کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔ حال ہی میں فلم ’چھپن چھپائی‘کی تشہیر کے دوران بھی لوگ نیلم سے فلم سے متعلق سوالات کرنے کے بجائے اسی ڈانس کی فرمائش کرتے رہے۔وینا ملک کا ذکرہواورتنازعات کانام نہ لیا جائے یہ ناممکن ہے۔ ’’اسکینڈل کوئین‘‘ اور’’تنازعات کی ملکہ‘‘ کے نام سے مشہور پاکستانی اداکارہ ومیزبان وینا ملک اسد خٹک کے ساتھ شادی کرکے خوشگوار زندگی گزاررہی تھیں کہ رواں سال اچانک دونوں کی علیحدگی کی خبریں منظرعام پر آئیں۔ خبریں سامنے آنے کے بعد وینا بھی میڈیا پرآگئیں اور اسد سے طلاق کا مطالبہ کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسد کا رویہ ان کے ساتھ ٹھیک نہیں ہے جب کہ اسد خٹک وینا سے علیحدگی نہیں چاہتے تھے۔ تاہم چند نامور شخصیات کی مداخلت کے بعد وینا نے اپنے شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ واپس لے لیااورآج یہ جوڑا ایک بار

پھر خوشگوار زندگی گزاررہا ہے۔ لیکن سوشل میڈیا صارفین خوش نہیں تھے انہوں نے اس واقعے کو وینا ملک کی جانب سے سستی شہرت حاصل کرنے کا ڈراما قراردیاتھا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…