اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

معروف بھارتی فلمی جوڑے میں طلاق ہو گئی

datetime 3  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ہدایت کارہ نندتا داس نے شوہر سبودھ مسکارا سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔بالی ووڈ میں رشتے بننا بگڑنا معمول ہے اور گزشتہ سال بھی کئی معروف اداکاروں اور اداکاراؤں نے علیحدگی کا فیصلہ کرتے ہوئے طلاق لی جس میں فرحان اختر، ارباز خان اور ملائکہ اروڑہ اور دیگر کئی بالی ووڈ ستارے شامل ہیں لیکن اب سال نو کے پہلے ہی روز اداکارہ نندتا داس نے شوہر سے علیحدگی اختیارکرلی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ نندتا داس اور ان کے شوہرسبودھ مسکارا کے درمیان کافی عرصے سے مختلف معاملات پر چپقلش چلی آرہی تھی جس کے بعد اداکارہ نے شوہر سے علیحدگی کا اٹل فیصلہ کرلیا تاہم دونوں کے درمیان اختلافات کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔ ادھراداکارہ نے شوہر سے علیحدگی کی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے علیحدگی کا مشکل فیصلہ باہمی رضا مندی سے کیا ہے لیکن 6 سالہ بیٹے کی تعلیم و تربیت ہماری سب سے اولین ترجیح ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ نندتا داس نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ’’عکس‘‘، ’’پتا‘‘ شامل ہیں جب کہ اداکارہ ہالی ووڈ اور پاکستانی فلموں میں بھی جلوہ گر ہوئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…