لاہور (آن لائن) معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنے حالیہ کنسرٹ میں جنید جمشید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اْن کا گایا ہوا گانا گنگنایا جس پرعوام نہ صرف غمزدہ ہوئے بلکہ گانے میں اْن کا ساتھ بھی دیا۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے پی کے 661 کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف گلوکار و مبلغ آجبھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں، جنید جمشید کے ہم سے بچھڑنے سے نہ صرف اْن کے گھر والے غمزدہ ہیں بلکہ مداح بھی اْن کی کمی محسوس کررہے ہیں۔دل دل پاکستان سے مشہور ہونے والے گلوکار جنید جمشید نے 2002 میں موسیقی کی دنیا کو خیرباد کہتے ہوئے دعوت و تبلیغ کے کام سے وابستہ ہوئے تاہم 2004 میں انہوں نے شوبز دنیا کو مکمل خیرباد کہہ دیا تھا۔گزشتہ روز پاکستان کے معروف پاپ سنگر عاطف اسلم نے لاہور کے ایک کنسرٹ میں جنید جمشید کا ’’اعتبار بھی آہی جائے گا‘‘ اپنے مخصوص انداز میں گا یا جسے سْن کر کنسرٹ میں موجود لوگ نہ صرف خوش ہوئے بلکہ یہ گانا ساتھ گنگنانے بھی لگے۔