منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تاریخ میں شاہ رخ خان کیساتھ وہ ہو گیا جو اس قبل کسی فلم میں نہیں ہوا،بڑا اقدام ہو گیا

datetime 9  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار و فلمساز اور ایکشن ہیرو ہریتھک روشن کے والد راکیش روشن فلم ’’کابل‘‘ اور شاہ رخ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ کے ایک ساتھ نمائش کی تاریخوں کااعلان کرنے پر پھٹ پڑے ہیں۔بالی ووڈ سپراسٹارشاہ رخ خان نے سلمان خان سے باکس آفس پرمقابلے سے کتراتے ہوئے اپنی فلم ’’رئیس‘‘ کی نمائش کی تاریخ کوآگے بڑھاتے ہوئے 25 جنوری کا اعلان کیا تھا لیکن اسی تاریخ پرہریتھک روشن کی فلم ’’کابل‘‘بھی نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جس کے بعد دونوں فلموں کے باکس آفس پر تصادم کا امکان بڑھ گیا ہے۔
کنگ خان نے فلم ’’کابل‘‘ کی نمائش کی تاریخ آگے بڑھانے کی کوششیں بھی کیں جس کے باوجود راکیش روشن نے فلم کی تاریخ آگے بڑھانے سے انکارکردیا تھا تاہم اب راکیش روشن اس معاملے پر برس پڑے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’’کابل‘‘ کے پروڈیوسر راکیش روشن کا کہنا تھا کہ میں 50 سال سے انڈسٹری میں ہوں اور میں نے کبھی بھی اپنی فلم کی ریلیز کی تاریخ کسی اور فلم کے ساتھ نہیں کی ہے لیکن ہماری دی ہوئی تاریخ پر فلم ’’رئیس‘‘ کے پروڈیوسرز نے جان بوجھ کر اپنی فلم کی نمائش کا اعلان کیا ہے
حالانکہ میں نے کرسمس 2018 کے موقع پر اپنی فلم ’’کرش 4‘‘ کی نمائش کرنے سے انکارکردیا ہے کیوں کہ اس دن شاہ رخ کی فلم آرہی ہے۔راکیش روشن نے کہا کہ اگر میں تصادم چاہتا تو اپنی فلم کی نمائش کی تاریخ کا اعلان فلموں ’’بے فکرے‘‘اور ’’دنگل‘‘ کے ساتھ کرسکتا تھا لیکن میں نے فلم کی ریلیز کا اعلان جنوری میں کیا اورمجھے نہیں پتہ تھا کہ میں ریلیزڈیٹ کے کھیل میں بری طرح پھنس جاؤں گا تاہم فلم ’’کابل‘‘کی نمائش کا انحصار ڈسٹری بیوٹرزپرہے۔واضح رہے کہ راکیش روشن کی ہدایتکاری میں بننی والی فلم ’’کابل‘‘میں ہریتھک روشن اور یمی گوتم جب کہ ’’رئیس‘‘ میں شاہ رخ خان ، نواز الدین صدیقی اورپاکستانی اداکارہ ماہر ہ خان مرکزی کردار ادا کریں گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…