جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

بھارت میں ایشوریارائے کی خودکشی کی افواہیں

datetime 1  دسمبر‬‮  2016 |

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں افواہیں گردش کررہی ہیں کہ ہالی ووڈکی معروف اداکارہ اور امیتابھ بچن کی بہو سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے نے گھریلو ناچاقیوں سے تنگ آکر خود کشی کی کوشش کی ہے،ایک بھارتی ویب سائیٹ نے بھی دعوی کیاہے کہ ایشوریا نے نیند کی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی لیکن بروقت طبی امداد سے ان کی جان بچا لی گئی ہے

بھارتی ویب سائیٹ نے دعوی کیاہے کہ اس خبر کو میڈیا میں جانے سے روکنے کے لیے بچن فیملی کی طرف سے بھرپور کوشش کی گئی حتیٰ کہ ڈاکٹروں کو بھی گھر پر ہی بلایا گیا اور ان سے یہ خبر ظاہر نہ کرنے کی اپیل کی گئی-

ڈاکٹروں کی ٹیم میں شامل ایک ڈاکٹر نے ویب سائٹ کو نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ انہیں بچن فیملی کی طرف سے کہا گیا کہ ایشوریا نے غلطی سے خواب آور گولیوں کی زیادہ مقدار کھا لی ہے۔ڈاکٹرزکے مطابق ابھی تک ایشوریارائے کی حالت تشویش ناک ہے اورڈاکٹروں نے ان سے ملاقات پرپابند ی عائد کردی ہے ۔

– ڈاکٹر کے مطابق ایشوریا کا معدہ صاف کرکے انہیں بمشکل ہوش میں لایا گیا تاہم نیم ہوش میں آنے پر وہ اپنی ساس جیا بچن کے خلاف پھٹ پڑیں اور روتے ہوئے کہا کہ مجھے مر جانے دیں ، اس زندگی سے مرجانا ہی بہتر ہے- بچن فیملی نے اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہوااوریہ تمام افواہیں ہیں .اس خبرکوابھی تک انڈیاکے کسی بھی بڑے اخباریانیوزچینل نے کنفرم نہیں کیاہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…