جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

بلاک بسٹرفلم’ایکٹر ان لاء‘ کے ڈائیلاگ سے ملک بھر میں بھونچال آ گیا

datetime 19  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قائد اعظم محمد علی جناھؒ کے بارے میں متنازعہ جملے نے ملک بھر میں نیاتنازعہ کھڑا کر دیا۔ تفصیل کے مطابق بلاک بسٹر پاکستانی فلم میں قائد اعظم سے متعلق حقائق کے منافی ڈائیلاگ بولنے پر بھونچال آ گیا۔فلم میں اداکارہ مہوش حیات اور فہد مصطفی کی فلم ’’ایکٹر ان لا‘‘میں قائد اعظم محمد علی جناح کے بارے میں تاریخی حقائق کو مسخ کر دیا گیا جس پر سنسر بورڈ نے سنجیدگی سے نوٹس لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فلم میں اداکارہ مہوش حیات ایک پارسی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔فلم کے ایک سین میں جب فہد مصطفی سوال کرتا ہے کہ کیا تم مجھ سے شادی کرو گی تو مہوش حیات جواب دیتی ہے کہ میں پارسی ہوں جس پر ہیرو کہتا ہے قائد اعظم نے بھی تو ایک پارسی لڑکی سے شادی کی تھی۔واضح رہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے 1918میں ایک پارسی لڑکی رتن بائی سے شادی کی تھی جنہوں نے شادی سے پہلے ہی اسلام قبول کر لیا تھا اور ان کا نام مریم جناح رکھا گیا تھا۔اس حقیقت کے باوجود فلم میں تاثر دیا گیا ہے قائد اعظم نے ایک پارسی خاتون سے شادی کی تھی جس سے نہ صرف فلمی حلقوں میں بھونچال مچ گیا بلکہ سنسر بور ڈ نے بھی معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لے لیا ۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…