منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

اردو پکچرز ٹیلی فلم “ایک تھی مریم ” پاکستان بھر کے سینماؤں میں ریلیز کے لیے تیار

datetime 16  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پیرا گون پراڈکشن ، پاکستان کی مقبول سنیما چین سینی پیکس کے اشتراک سے 21 اکتوبر،2016 سے ملک بھر میں بڑی اسکرینز پر اردو 1پکچرز ٹیلی فلم ” ایک تھی مریم ” ریلیز کرنے جارہا ہے۔یہ فلم پہلی پاکستانی فائٹر پائلٹ شہید مریم مختار پر بنائی گئی ہے جو رواں سال پہلی بار ٹیلی ویژن پر یوم دفاع کے موقع پر نشر کی گئی ۔اس فلم میں مریم مختار کا کردار معروف اداکارہ صنم بلوچ جبکہ حنا خواجہ بیات اور بہروز سبزواری نے مریم کے والدین کا کردار ادا کیا۔نینا کاشت کی جانب سے پیش کی جانے والی اس فلم میں ہدایات سرمد سلطان کھوسٹ اور تحریرکے فرائض عمیرا احمد نے انجام دیئے ۔اس موقع پر فلم کی پروڈیو سر نینا کاشت نے کہا کہ یہ فلم صرف ایک حقیقی ہیرو کے گرد ہی نہیں گھومتی بلکہ اس میں بیٹیوں کے والدین کو بھی ایک بہت واضح اور مثبت پیغام دیا گیا ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں پر کس طرح اعتماد کرتے ہوئے انہیں انفرادی حیثیت میں اعلیٰ مقام حاصل کرنے کی جدوجہد میں شامل کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں ، تاکہ وہ زندگی میں کچھ اعلیٰ مقام حاصل کرسکیں ۔فلم کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے سینیپیکس کے جنرل منیجر محسن یاسین نے کہا کہ ” ایک تھی مریم ” کو تھیٹر تک لانے کا بنیادی مقصد خواتین کو اس بات کا احساس دلانا کہ وہ اپنے دیرینہ خوابوں کی تعمیل کے لیے سماجی رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے آگے کی جانب قدم بڑھائیں ۔یہ ٹیلی فلم خواتین کو بااختیار بنانے اور اپنے مقصد کے حصول کی جدوجہد میں مستقل مزاجی سے قدم بڑھانے نیز جلد شادی اور دباؤ سے خود کو آزاد کرانے سے متعلق آگاہی فراہم کرتی ہے ۔ 21 اکتوبر ،2016 کو تھیٹرز کی زینت بننے والی ٹیلی فلم ” ایک تھی مریم ” دیکھنا ہرگز نہ بھولیں ۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…