جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

حمیرارشداوراحمدبٹ میں صلح ،معروف اداکارنے طلاق واپس لینے کی وجہ بتادی

datetime 14  اکتوبر‬‮  2016 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)طویل عدالتی جنگ کے بعد اب پاکستان کی معروف گلوکارہ حمیرا ارشد اور ان کے شوہراحمدبٹ کے درمیان صلح ہو گئی جس کے بعد احمد بٹ نے طلاق واپس لے لی ۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے احمدبٹ نے بتایاکہ میں نے اپنے بیٹے کی خاطر حمیرا ارشد سے صلح کی ہے۔ اب ہم مل جل کر زندگی گزاریں گئے۔ خیال رہے کہ احمد بٹ نے رواں سال اپنی اہلیہ حمیرا ارشد کو گھریلو جھگڑوں کے بعد دو طلاقیں دے دی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے حمیرا ارشد کو پہلی طلاق رضامندی سے دی تھی۔ تاہم اداکار نے میڈیا کے سامنے طلاق کی وجہ بتانے سے گریز کیا۔ احمدبٹ کی طرف سے حمیرا ارشد کو طلاق کا پہلا نوٹس اگست میں ملا جبکہ دوسرا نوٹس ستمبر میں ملا تھا۔ دونوں نے 2004ء میں پسند کی شادی کی تھی تاہم اس شادی سے حمیرا ارشد کی فیملی خوش نہ تھی مگر بیٹی کی ضد کے سامنے سب کو سر جھکانا پڑا۔ دونوں کا چھ سالہ بیٹا علی متقین بھی ہے۔ چند برسوں سے دونوں فنکاروں میں جائیداد کی وجہ سے شدید اختلافات چل رہے تھے۔ حمیرا ارشد نے خلع کا دعویٰ بھی دائر کر رکھا تھا۔ تاہم اب دونوں فنکاروں نے اپنے بیٹے کی خاطر ایک ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔دونوں فنکاروں کے اس فیصلے پرمداحوں میں خوشی کی لہردوڑگئی ہے اوران کوسماجی رابطے پرمداح نیک خواہشات کااظہارکررہے ہیں ۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…