منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

امریکی ماڈل اور ٹی وی اسٹارکم کرڈیشین کا ویب سائٹ پر ہتک عزت کا دعویٰ

datetime 14  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس (آن لائن)امریکی ماڈل اور ٹی وی اسٹار کم کرڈیشین ویسٹ نے ایک گاسپ ویب سائٹ پر مقدمہ دائر کر نے کا فیصلہ کرلیا ہے جس نے دعویٰ کیا تھا کہ گزشتہ ہفتے پیرس میں انھوں نے لوٹے جانے کی جھوٹی افواہ پھیلائی تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مقدمہ ہتک عزت کا ہے تاہم اس میں نقصانات کے بارے میں وضاحت نہیں۔ یہ مقدمہ گاسپ سائٹ میڈیا ٹیک آؤٹ اور ان کے بانی فریڈ موانگاگوہنگا دونوں کے خلاف دائر کیا گیا۔پولیس کے مطابق رواں ماہ کے اوائل میں مسلح ڈاکوؤں نے کم کرڈیشین کو پیرس کے ایک فلیٹ میں باندھ دیا تھا اور ایک کروڑ ڈالر کے زیورات لے کر فرار ہو گئے تھے۔یہ مقدمہ نیویارک کی وفاقی عدالت میں دائر کیا گیاجس میں کہا گیا کہ فرانس میں ڈاکے کے ایک خوفناک اور المناک واقعے کی شکار کم کرڈیشین کو امریکہ واپسی پر مزید نشانہ بنایا گیا اور اس بار ایک آن لائن گاسپ سائٹ اس میں شامل ہے جس نے اکتوبر کے اوائل میں متعدد مضامین کے ذریعے انھیں جھوٹی اور چور کہا۔اس میں کہا گیا کہ مضامین میں بغیر کسی ٹھوس شواہد کے یہ دعویٰ کیا گیا کرڈیشین نے ڈکیتی کی غلط خبر دی، تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے بارے میں دروغ گوئی سے کام لیا اور پھر انشورنس کمپنی نے لاکھوں ڈالر ٹھگنے کا جھوٹا دعویٰ کیا۔مقدمے میں کہا گیا کہ مسٹر موانگاگوہنگا نے انھیں جھوٹی اور مجرم کہنے پر معافی نامہ شائع کرنے اور معافی مانگنے سے انکار کر دیا تاہم ابھی تک میڈیا میک آؤٹ نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔خیال رہے کہ 35 سالہ کم دو بچوں کی ماں ہیں اور انھوں نے موسیقار کانیے ویسٹ سے شادی کی اور وہ اپنی ریئلٹی ٹی وی سیریز کی بدولت امریکہ کے بیشتر گھروں میں جانی پہچانی جاتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…