جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

میں کٹھ پتلی نہیں بننا چاہتی ، مومنہ مستحن

datetime 14  اکتوبر‬‮  2016 |

کراچی (آن لائن)’وہ آئی، اس نے دیکھا اور فتح کرلیا’ یہ مقولہ لگتا ہے کہ مومنہ مستحسن کے لیے ہی ہے جو بہت کم عرصے میں پاکستان کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے افراد میں شامل ہوگئی ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران مومنہ نے انکشاف کیا ہے کہ ابھی انہوں نے بہت کچھ مزید حاصل کرنا ہے جبکہ اس دوران وہ شادی کے رشتے میں بندھنے کی بھی تیاری کررہی ہیں۔مومنہ ان کے کوک اسٹوڈیو کے پہلے گانے آفرین کو 18 ملین سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے جبکہ پاکستانی فلم زندگی کتنی حسین ہے کا ٹائٹل سانگ بھی انہوں نے گایا۔مومنہ سینما کی زیادہ بڑی پرستار تو نہیں مگر وہ پاکستانی سینما کے مستقبل کے حوالے سے کافی پرامید ہیں ‘ میں ان فلمسازوں کو سراہتی ہوں جو فلمی صنعت کی بحالی کی کوشش کررہے ہیں، میں جب بھی کسی دوست کے ساتھ یہاں (پاکستان میں) فلم دیکھنے کا منصوبہ بناتی ہو تو اس بات کو یقینی بناتی ہوں کہ میں پاکستانی فلم کو ہی دیکھوں، کیونکہ میرا ماننا ہے کہ اپنے سینما کو سپورٹ کرنا چاہئے’۔انکی پسندیدہ عید ریلیز جانان تھی ‘ مجھے جانان بہت زیادہ پسند آئی، جو ایک اچھی تفریح کے ساتھ بہترین کہانی پر مبنی تھی اور تمام اداکاروں نے اپنے کرداروں سے انصاف کیا’۔انہوں نے فلم ایک فلم کے گانے آواری کے ذریعے بولی وڈ ڈیبیو بھی کیا تھا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ انہیں معلوم ہی نہیں تھا کہ یہ گانا کسی بولی وڈ فلم کا حصہ بنے گا ‘ میں کبھی بھارت نہیں گئی اور میں واقعی نہیں جانتی تھی کہ یہ گانا ایک بولی وڈ فلم کے لیے ہے، مجھ سے فلم سے متعلق افراد نے رابطہ بھی نہیں کیا اور میں نے اپنا حصہ خود نیویارک میں ریکارڈ کیا’۔مومنہ نے اپنی زندگی کا زیادہ حصہ امریکا میں گزارا اور انہیں مختلف ثقافتوں میں پلنا بڑھنا اچھا لگا، ان کے بقول اس سے مجھے زیادہ افراد سے ملنے کا موقع ملا اور دو معاشروں نے مجھے ایک بہتر فرد بنایا۔مومنہ اس وقت عروج کی جانب گامزن ہیں جس دوران ان کی لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والے بینکر علی نقوی سے منگنی کی خبر سامنے آئی۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…