ممبئی( آن لائن ) بالی ووڈ کے شہنشاہ جذبات دلیپ کمار اوران کی خوبصورت اہلیہ سائرہ بانو کو شادی کے بندھن میں بندھے آج پچاس سال مکمل ہو گئے۔ شادی کی گولڈن جوبلی کے موقع پردلیپ کمار نے اپنے ٹوئٹر پیج پر اس طویل رفاقت کی خوبصورت داستان تصاویر اور مختصر پیغامات سے منفرد انداز میں بیان کی۔اپنی اداکاری سے لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والے دلیپ کمارنے( جو پاکستان سے تعلق رکھنے کے باعث یہاں بھی اتنے ہی مقبول ہیں جتنے کہ بھارت میں )سائرہ بانو کو احساس دلایا کہ ان کا دل آج بھی بالکل پہلے جیسی ہی شدت رکھتا ہے جیسا کہ گیارہ اکتوبرانیس سو چھیاسٹھ کو ان کی شادی کے موقع پرتھی۔لیجنڈری اداکار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا سہارا لیتے ہوئے خوبصورت پیغامات کے ساتھ اپنی اور سائرہ کی کئی یادگار تصاویراپ لوڈ کی ہیں۔دلیپ کمار نے شادی کی سالگرہ سے قبل ٹویٹ کیا کہ اللہ بہت رحم دل ہے، میں اور سائرہ کل شادی کے پچاس سال مکمل کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ہزاروں ای میلز، پیغامات اور فون کالز موصول ہو رہی ہیں۔اپنے پرانے المبز میں سے نکالی گئی شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دلیپ کمار نے لکھا ’’ ایک محبت جو پچاس سال سے زیادہ عرصے سے مضبوطی سے قائم ہے، اس کرم کا شکر کیسے ادا کروں۔ایک اورتصویر میں انہوں نے سائرہ کی خوبصورتی کو سراہتے ہوئے مشہور پاکستانی لیجں ڈ شاعر فیض احمد فیض کی معروف غزل کا مصرعہ نقل کیا۔دلیپ کمار اپنی اہلیہ سے کس قدر محبت کرتے ہیں، اس کا اندازہ اس تصویر اور ٹویٹ سے لگایاجاسکتا ہے۔ کہتے ہیں، ’’بنت ماہتاب ہو، گردوں سے اترآئی ہو‘‘۔اپنے جذبات و احساسات کو بیان کرنے کیلئے دلیپ کمار نے بنگالی اور انگریزی زبان کے نوبل انعام یافتہ ادیب رابندراناتھ ٹیگور کا ایک قول بھی لکھا۔ایک اور ٹویٹ میں بھی سائرہ کیلئے ہی پیغام ہے کہ ’’جب تک میں تم سے ملا نہ تھا تسکین دل محزوں نہ ہوئی‘‘۔سائرہ کے ساتھ شیئر کی گئی ایک خوبصورت تصاویر میں دلیپ کمار نے اپنا پیار ایک لائن میں سمودیا۔ ’’میرا وجود یہ کب کا بکھر گیا ہوتا‘‘۔
شادی کی گولڈن جوبلی؛دلیپ کمارنے وہ کردکھایا جوکوئی شوہرنہ کرے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وراثت
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
عوام ہوشیار! یہ مشہور اینٹی بائیوٹک ہرگز استعمال نہ کریں، الرٹ جاری
-
13سالہ لڑکی سے 5 دن میں 30 افراد کی زیادتی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
ہاسٹل میں قیام پذیر 4 طالبات کو سانپ نے ڈس لیا
-
،تحریکِ انصاف کے متعدد رہنمائوں کا پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
ممانی کے ساتھ مبینہ تعلقات پر بھانجے نے ماموں کو ہلاک کردیا
-
ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری! 3 ہفتوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری
-
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا
-
وسیم عباس نے صبا حمید سے 29 سال بعد طلاق کی وجہ بتا دی



















































