جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

بھارت میں مقبول معروف پاکستانی اداکار کو دورہ بھارت کی دعوت، کیا جواب دیا؟ جان کر آپ کا بھی دل خوش ہوجائیگا

datetime 12  اکتوبر‬‮  2016 |

لاہور (آئی این پی) معروف اداکار نسیم وکی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باعث بھارت جانے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے ایک بھارتی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کے لئے بھارت جانا تھا مگر بھارت کی طرف سے پاکستان کے خلاف مسلسل ارحانہ رویہ اپنانے کے باعث انہوں نے بھارت جانے کا ارادہ ملتوی کر دیا۔

ایک ایسے وقت میں جبکہ زیادہ تر بولی وڈ سلیبرٹیز پاک۔ہندوستان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے حامی نظر آرہے ہیں، دیا مرزا نے تصویر کا ایک بالکل ہی مختلف رخ پیش کیا ہے۔دیا مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہاکہ ایسی حب الوطنی جو نفرت کا پرچار کرے، حب الوطنی نہیں ہے، متحد ہوکر ہی ہم آگے بڑھ سکتے ہیں اور تقسیم سے ہم پیچھے رہ جائیں گے۔پاک۔بھارت حالیہ کشیدگی کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا سیاستدان معاشرے کی خدمت کرنے کے بجائے اپنی حکومت پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ایک ایسے وقت میں جب کہ بولی وڈ کی نامور سلیبرٹیز پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے حق میں بیان دے رہی ہیں، دیا مرزا کا یہ بیان ٹھنڈی ہوا کے جھونکے کی مانند ہے۔حال ہی میں بھارتی ہدایتکارہ اور کوریوگرافر فرح خان نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہمارے اپنے ملک میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے اور ہمیں اپنے لوگوں کے ساتھ ہی کام کرنا چاہیے۔پاکستانی فنکاروں کے حوالے سے فرح کا مزید کہنا تھا کہ ’اْن کے پاس ایسا کیا ہے جو ہمارے پاس نہیں، میرا خیال ہے کہ ہم ان سے بہتر ہیں لہٰذا ہم اپنے لوگوں کے ساتھ کام کریں گے۔اجے دیوگن بھی پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام نہ کرنے کے حوالے سے بیان دے چکے ہیں۔دوسری جانب سلمان خان اور کرن جوہر جیسی بولی وڈ سلیبرٹیز جنھوں نے پاکستانی فنکاروں کے حق میں آواز اٹھائی، انھیں بھی انتہاپسند ہندو تنظیموں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…