منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

عینی خالد پاکستانی عوام کے طعنے سہہ نہ سکیں ، اسلام سے ایسا حوالہ دے دیا کہ جان کر آپ بھی رو پڑیں گے

datetime 12  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)معروف گلوکارہ عینی خالد نے دوسری شادی پر مذمت کا شکار بنانے والے افراد کو انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے شرمندہ کرنے کی کوشش کی ہے۔عینی خالد نے گزشتہ ہفتے شادی کے ایک سال مکمل ہونے پر سعد احمد خان کے ساتھ شادی کی تصاویر اپ لوڈ کی تھیں۔اب گلوکارہ کی نئی پوسٹ کے مطابق کچھ فالورز نے دوسری شادی پر انہیں بدزبانی کا نشانہ بنایا اور ایسے کمنٹس کیے کتنی بار آپ شادی کریں گی، کمینی، واہیات عورت وغیرہ۔عینی خالد نے تحریر کیاکہ وہ طلاق یافتہ تمام خواتین کے حق کے بارے میں بات کررہی ہیں۔اپنی طویل پوسٹ میں انہوں نے مذہبی حوالے بھی دیئے ہمارا مذہب طلاق کے بعد شادی کی اجازت دیتا ہے، ہماری خوبصورت حضرت خدیجہؓ نے تین بار شادی کی، ان کی تیسری شادی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ہوئی، جن سے بہتر کون ہوسکتا ہے؟ کوئی بھی نہیں۔انہوں نے مزید لکھاکہ صحابہؓ کے دور میں مرد مطلقہ خواتین سے شادی کے لیے قطار بناتے تھے کیونکہ وہ اللہ سے ملنے والے انعام کے بارے میں جانتے تھے، مگر ہمارے عہد میں اسے برادری سے باہر کردیتے ہیں۔انہوں نے ایسے افراد میں انسانیت کی کمی کو ذمہ دار قرار دیا کوئی بھی اپنی شادی توڑنا نہیں چاہتا مگر جب ایسا ہوجائے تو آپ کو کیا کرنا چاہئے؟ کیا آپ مجھے تنہا اور ناخوش دیکھ زیادہ مسرت حاصل کرتے؟ آپ کو کیا چیز خوش کرتی؟ خواتین کو دیکھ کر ان کے بارے میں برا کہنا زیادہ تکلیف پہنچاتا ہے، میں لڑکیوں سے زیادہ ہمدردی اور سمجھ داری کی امید کرتی تھی مگر یہ تکلیف دہ ہے کہ وہ بھی اپنے کمنٹس سے مجھے تکلیف پہنچاتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…