جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کیا تو گلیوں میں گھما گھما کر ماریں گے بھارتی انتہا پسند تنظیم کی فلم سازکرن جوہر اور مہیش بھٹ کو دھمکی

datetime 11  اکتوبر‬‮  2016 |

ممبئی( آن لائن ) بھارتی انتہا پسند تنظیم نے فلم سازکرن جوہر اور مہیش بھٹ کو دھمکی دی ہے کہ اگر پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کیا تو گلیوں میں گھما گھما کر ماریں گے۔بھارتی انتہا پسند حد سے ا آگے نکل گئے اور اپنے لوگوں کو بھی نہ بخشا، بھارتی انتہاپسندوں نے ہدایتکارمہیش بھٹ اور کرن جوہرکو وارننگ دیدی ہے کہ پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کیا تو ماریں، پیٹیں گے۔انتہا پسن تنظیم کے سربراہ چترپٹ سینا کا کہنا ہے کہ اڑی حملے کے بعد ہم نے فلم انڈسٹری سے پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام نہ کرنے کی اپیل کی تھی لیکن مہیش بھٹ اور کرن جوہر نے ہماری اپیل پر مثبت جواب نہیں دیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ کسی بھی پاکستانی فنکار کے ساتھ کام کرتے ہیں، تو انہیں ہماری جانب سے جواب کے لئے تیار رہیں چاہئے۔خیال رہے کہ انتہا پسندوں نے بھارت میں کام کرنے والے تمام پاکستانی فنکاروں کو ملک چھوڑنے کی دھمکی دی تھی اور کہا تھا کہ 48 گھنٹے کے اندر بھارت چھوڑ دیں ، ورنہ نتائج کے خود ذمہ دار ہونگے۔دوسری جانب مسلسل دھمکیوں کے بعد مشکل میں پھنسے کرن جوہر نے فلم اے دل ہے مشکل میں فواد خان کی جگہ سیف علی خان کو لینے کا فیصلہ کرلیا۔گذشتہ روز بھارتی انتہا پسندوں نے فلم ’رئیس‘ کے پروڈیوسر رتیش سدھوانی پر اتنا دباؤ ڈالا کہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی جگہ دوسری ہیروئن لینے کا فیصلہ کیا گیا۔اس سے پہلے پاکستانی اداکاروں کی حمایت پر انتہا پسندوں نے سلمان خان کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…