اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

کشیدگی میں اضافہ خوف بن گیا،معروف بھارتی اداکارہ کا’’پاکستانی صحافی ‘‘بننے سے انکار

datetime 2  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے بعد بولی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی پاکستانی مصنف صبا امتیاز کے ناول ’کراچی یو آر کلنگ می‘ پر بننے والی فلم پر بھی سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ ان حالات کا سب سے بْرا اثر دونوں ممالک کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری پر پڑ رہا ہے، جہاں بھارت میں پاکستانی اداکاروں کی فلموں میں کام پر پابندی عائد کی گئی وہیں پاکستان میں بولی وڈ فلموں کی نمائش پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق سوناکشی سنہا سے ان کی فلم ’فورس 2‘ کے ٹریلر لانچ کی تقریب کے دوران ا?نے والی دوسری فلم ’نور‘ کے حوالے سے بھی سوالات کیے گئے۔ایونٹ میں سوناکشی سے جب ان کے کردار کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’میں اس موقع پر صرف یہی کہہ سکتی ہوں کہ میں اس فلم میں ایک پاکستانی صحافی نہیں بنی ہوں، یہ فلم پاکستانی ناول نگار کی لکھی ہوئی کہانی پر بنائی جارہی ہے تاہم اس میں کراچی کی جگہ ممبئی کو پیش کیا گیا ہے۔صبا امتیاز کے ناول ’کراچی یو ا?ر کلنگ می‘ کی کہانی ایک لڑکی کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو ایک صحافی اور مصنف ہے۔سوناکشی کی فلم ’’نور‘‘ میں سنی لیون اور پورب کوہلی نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔سنہل سپی کی ہدایات میں بننے والی فلم ’نور‘ آئندہ برس 7 اپریل کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…