منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں بھارتی فلموں کے بارے میں بڑاکام ہوگیا

datetime 30  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لائن آف کنڑول پرکشیدگی اورپاکستانی فنکاروں سے بھارت میں انتہائی رسواکن سلوک اورانڈیامیں پاکستانی ڈراموں کی بندش کے باعث پاکستانی سینماؤں سے بھارتی فلمیں ہٹنا شروع، ملک کے 20 سے زائد سینماؤں سے بھارتی فلمیں ہٹادی گئیں۔اس سے قبل بھارتی فلموں میں کام کرنے والے پاکستانی اداکاروں کو بھارت چھوڑنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں جس میں انتہا پسند ہندوں کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ہم فلمیں ریلیز ہونے نہیں دینگے۔گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی تھی جس میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے تھے، جبکہ پاکستان آرمی کی جوابی فائرنگ سے کم از کم آٹھ بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نوجوان مجاہد برہانی مظفر وانی کی شہادت کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے درمیان شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ اور پیلیٹ گن کے استعمال سے اب تک 100 سے زائد کشمیری شہید جبکہ ہزاروں افراد اپنی بینائی جزوی یا مکمل طور پر کھو چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…