ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے علاقے اوڑی حملے کے بعد انتہاہندو جماعت کی طرف سے پاکستانی فنکاروں کو بھارت چھوڑ دینے کی دھمکی کے بعد بالی وڈ میں کام کرنے والے پاکستانی فنکار پاکستان واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں۔ایک برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈمیں کام کرنے والے فنکاروں کے ایک ایجنٹ نے بتایاکہ کہ اب تک پاکستان او ر بھارت کے درمیان تعلقات کی خرابی میں فنکاروں کے ساتھ سب سے برا برتاؤ اس بار کیا گیاجس کی وجہ سے پاکستانی فلمی ستاروں کوبھارت سے نکلنے کامشورہ دیاگیاہے ۔اس نے انکشاف کیاکہ کئی بھارتی فنکاروں اوربھارتی انہتاپسند ہندئوں کی طرف سے دھمکیوں اورشدیددبائو کے پیش نظرکئی پاکستانی فنکارپاکستان پہنچ گئے ہیں اوران کوہدایات جاری کی گئ ہیں کہ وہ پاک بھارت معاملے پرخاموشی اختیارکریں ۔بھارتی فلمو ں میں کام کرنے والے فنکاروں جن میں علی ظفر، فواد خان، ماہرہ خان اور عمران عباس پاکستان واپس پہنچ چکے ہیں۔