لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے ایک مشہور ٹی وی سیریل میں کام کرنے والے پاکستانی نژاد اداکار کو مبینہ انڈیا مخالف نسل پرستانہ ٹوئٹس کرنے پر ڈرامے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔برطانیہ کے چینل آئی ٹی وی کا کہنا ہے کہ مارک انور کی جانب سے کی جانے والے ٹوئٹس نسل پرستانہ تھیں۔پاکستان میں پیدا ہونے والے 45 سالہ مارک انور سنہ2014 سے وہ ڈرامہ سیریل’ کورونیشن سٹریٹ‘ میں اداکاری کر رہے ہیں۔انور نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کیے جانے والے کمنٹس میں کشمیر کے معاملے پر انڈیا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
مبینہ طور پر انھوں نے اپنی ٹوئٹس میں نازیبا زبان بھی استعمال کی تھی۔ایک برطانوی اخبار کی جانب سے شائع کیے گئے انوار کے اکاؤنٹ کے سکرین شاٹس کے مطابق اداکار نے اپنے پیغامات میں پاکستانی وزیرِ اعظم میاں محمد نواز کے انڈین وزیرِاعظم نریندر مودی سے دوستانہ تعلقات کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔آئی ٹی وی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہمیں انوار کی جانب سے ٹویٹر پر جاری کیے گئے نسل پرستانہ پیغامات پر شدید صدمہ ہوا ہے، ہم نے اداکار سے بات کی ہے اور وہ اب دوبارہ ڈرامے میں اداکاری نہیں کریں گے۔
وزیراعظم نواز شریف اورنریندر مودی کے مخالف بیان کیوں دیا؟ پاکستانی اداکارکا مستقبل دائو پر لگ گیا
26
ستمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں