ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان جو سوشل میڈیا ویب سائٹس پر اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی ذاتی زندگی سے لے کر اپنے فلمی پراجیکٹس کو بھی شئیر کرتے ہیں اور اپنی زندگی کے اچھے اور برے لمحات سے بھی انہیں آگاہ کرتے ہیں تاہم اب اداکار اپنے ایک ٹوئٹ میں خاصے غم زدہ لگ رہے ہیں جہاں انہوں نے لکھا کہ اچھا ہے کہ میرے والد آج زندہ نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربالی ووڈ کنگ شا ہ رخ خان نے اپنے والد کی ایک نصیحت کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ہمیشہ اپنے ‘‘فریڈم فائٹر والد’’ میر تاج محمد کی اس نصیحت پرعمل کرتے ہیں کہ آپ جتنے خاموش رہنے والے ہوجاتے ہیں اتنے ہی زیادہ آپ سننے کے قابل ہوجاتے ہیں۔ اداکارنے کہا کہ اچھا ہوا کہ آج ان کے والد زندہ نہیں ہیں کیونکہ وہ کچھ لوگوں کی باتیں سن کربہت زیادہ دکھی ہوجا تے۔اداکارنے اپنے ٹوئٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ ان کا اشارہ دراصل کن لوگوں کی جانب ہے یا وہ کون سے لوگ ہیں جو ان کے بارے میں ایسا کہتے ہیں کہ جن سے ان کے والد بھی دکھی ہوجاتے۔
اچھا ہے والد آج زندہ نہیں ورنہ ۔۔۔۔! شاہ رخ خان نے یہ کیا کہہ دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وراثت
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
عوام ہوشیار! یہ مشہور اینٹی بائیوٹک ہرگز استعمال نہ کریں، الرٹ جاری
-
13سالہ لڑکی سے 5 دن میں 30 افراد کی زیادتی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
ہاسٹل میں قیام پذیر 4 طالبات کو سانپ نے ڈس لیا
-
،تحریکِ انصاف کے متعدد رہنمائوں کا پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
ممانی کے ساتھ مبینہ تعلقات پر بھانجے نے ماموں کو ہلاک کردیا
-
ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری! 3 ہفتوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری
-
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا
-
میرا بیٹا منت مرادوں کے بعد پیدا ہوا، ظالم نے میری دنیا اجاڑ دی، 6 سالہ ولی کے والد کی دہائی



















































