پشاور(این این آئی)پشاور سے تعلق کھنے والی پی ٹی وی اور ریڈیوپاکستان کی صدارتی ایوارڈ یافتہ فنکار ہ نوشابہ خیبر پختونخواحکومت سے دلبرداشتہ ہوکر وفاقی حکومت اور دمخیر حضرات سے مددکی اپیل کی ہے۔پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نوشابہ کا کہنا تھا کہ ان کا 29سالہ بیٹا شکیل جو انکے شوہر کے انتقال کے بعد واحد سہارا ہے وہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے کڈنی کے مرض میں مبتلاہے ،دونوں گردے متاثر ہوچکے ہیں جسکے علاج پر اپنی ساری جمع پونجی خرچ کردی ہے اورگھر بھی فروخت کرکے سارا رقم بیٹے کے علاج پر خرچ کرچکی ہوں ،اب ڈاکٹروں نے بیٹے کے دونوں گردے نکالنے اور نئے گردے لگانے کا مشورہ دیاہے جس سے بیٹے کی زندگی بچ سکتی ہے لیکن اس کے پاس اتنے وسائل موجود نہیں ہے کہ وہ نئے گردوں کا انتظام کرسکے ۔انہوں نے صوبائی حکومت ‘پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے حکام سے گلہ کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے 1979ء سے اب تک بطور فنکارہ اس صوبے کی خدمت کی اور کبھی بھی کسی سے ایک روپیہ کی مدد نہیں مانگی ہے۔انہوں نے کہاکہ اب میں خیبر پختونخواحکومت سے دلبرداشتہ ہوکر وفاقی حکومت اور دمخیر حضرات سے مددکی اپیل کرنے پرمجبور ہوں۔