اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف مشروب سازکمپنی کا اپنی برانڈکی تشہیرکےلئے کوکاکولا کا گانا ’ظالما کوکاکولا پلا دے‘ اس قدر مقبول ہوا ہے کہ سیاسی جماعتوں نے اس گانے کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کرنا شروع کردیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اپنے فیس بک پیج پر ایک گانے کی ویڈیو شیئر کی جس میں کوکاکولا کے اس گانے کی نقل کی گئی ہے تاہم اس کے الفاظ تبدیل کردیے گئے۔اس تنقیدی گانے ’ظالما ساڈا پیسا لوٹا دے‘ کو گلوکار ابرار الحق نے گایا ہے جو خود پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم ممبر بھی ہیں۔اس گانے میں پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور دونوں بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔اس گانے میں پاناماپیپرزلیکس کے اس انکشاف کے بعد کہ وزیراعظم نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نواز اور بیٹوں حسن اور حسین نواز کی آف شور کمپنیاں ہیں اس کا ذکر بھی اس گانے میں ’پاناما والا پیسا لوٹا دے‘ کرکے کیا گیاجبکہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے لاکھوں کی تعدادمیں اس گانے کوشیئرکیاہے ۔واضح رہے کہ یہ گاناتحریک انصاف نے رائے ونڈمارچ کے لئے خاص طورپرتیارکیاہے اورعمران خان کاکہناہے کہ ابرارالحق کایہ گاناقوم کی آوازہے ۔