ممبئی(آن لا ئن ) بالی ووڈ انڈسٹری کے مایہ ناز ہداہتکاروپروڈیوسررام گوپال ورما نے اپنی نئی آنے والی فلم سرکار کے تیسرے سیکوئل کے لیے اداکارہ ایشوریا رائے اور اداکار ابھیشیک بچن کو فلم کا حصہ بنانے سے انکار کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری کے مایہ ناز ہداہتکارو پروڈیوسر رام گوپال ورما 2005 میں ریلیز ہونے والی اہنی فلم سرکارکی تیسرا سیکوئل بنانے جارہے ہیں، فلم کے لیے ایک بارپھردوسرے سیکوئل “سرکارراج” کی طرح اداکارابھیشیک اوراداکارہ ایشوریا کا نام لیا جارہا تھا تاہم ہدایتکار نے دونوں کو اپنی فلم کا حصہ بنانے کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اظہار کردیا ہے۔ ہدایتکارکی جانب سے فلم میں مرکزی کردارادا کرنے والی بگ بی امیتابھ بچن کوبھی فلم کا حصہ بنانے یا نہ بنانے کی یقین دہانی نہیں کرائی گئی۔ہدایتکارکی جانب سے مزید کہا گیا کہ تیسرے سیکوئل کی دیگرکاسٹ کا بھی جلد اعلان کیا جائے گا جبکہ یہ فلم ریلیزکی گئی دیگردو فلموں سے مزید بڑی اورکہانی کے حوالے سے زیادہ مضبوط ہوگی۔واضح رہے کہ فلم سرکار2005 میں ریلیزہونے والی فلم ہے جب کہ اس کا دوسرا سیکوئل 2008 میں ریلیزکیا گیا تھا جس میں بگ بی کے ساتھ ایشوریا اورابھیشیک نے اداکاری کے جوہردکھائے تھے۔