ممبئی(آئی این پی)بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور بپاشا باسو کے شوہر کرن سنگھ گروور کی سابقہ بیوی جینیفر ونگٹ پاکستان کے خوبرو اور عالمی شہرت یافتہ اداکار فواد خان کے ساتھ فلم میں جلوہ گر ہو رہی ہیں۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اداکارہ نے ٹی وی اسکرین پر اداکاری کاکمال دکھا نے کے بعد گزشتہ سال ہدایت کار کنال کوہلی کی فلم ‘پھر سے’ کے ذریعے بولی وڈ میں قدم رکھا تھا ،لیکن ان کی پہلی فلم خاص کامیابی حاصل نہ کر سکی۔تاہم اب انہیں اپنے کیر ئیر کو آگے بڑھانے کا ایک اور سنہیری موقع ملا ہے ، بھارتی میڈیا میں یہ افواہیں گردش کرر ہی ہیں کہ انہیں ،نو جوانوں کے دل کی دھڑکن،اور بہت کم عرصے میں بولی وڈ پراپنی دھاک بٹھانے والے اداکار فواد افضل خان کے ساتھ فلم میں سائن کر لیا گیا ہے۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ یہ فلم پہلے اداکار ہرتیک روشن کو آفر کی گئی تھی ،تاہم ان کے انکار کے بعد فواد خان کو اس کردار کیلئے منتخب کیا گیا،جبکہ اداکار رنویر سنگھ بھی فلم میں اہم کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ہرتیک کے انکار کی وجہ یہ بیان کی جارہی ہے کہ فلم میں دو ہیروز کی موجودگی انہیں پسند نہیں آئی تھی،لہٰذا انہوں نے یہ کردار کرنے سے منع کردیا۔