نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) شرارتی پرندے لوگوں کو ہنسانے کے لیے تیار ہے، ہالی وڈ اینی میٹڈ فلم سٹورکس کا نیا ٹریلر آگیا ، فلم23 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔اینی میٹڈ کامیڈی فلم سٹروکس کی کہانی ایسے پرندوں کی ہے جو انسانوں کے لیے ترسیل کا کام کرتے ہیں ، اس دوران ان پرندوں کو مختلف حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔اینی میٹڈ فلم میں اینڈی سمبرگ، کیلسے گریمر اور مچل کی نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے ۔ ڈوگ سویٹ لینڈ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم سٹروکس 23 ستمبر کو ریلیز ہو گی۔