ممبئی (این این آئی) معروف بھارتی فلمساز رام گوپال ورما نے سلمان خان کو شاہ رخ خان سے بڑا اداکار قرار دیدیا۔اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے اکثر اوقات شہ سرخیوں کا حصہ بنے رہتے ہیں حال ہی میں جب ان سے سوال کیا گیا کہ ان کی نظر میں بالی ووڈ کنگ بڑے اداکار ہیں یا دبنگ خان تو انہوں نے کہا کہ سلمان خان شاہ رخ خان سے بڑے اداکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ بڑا سٹار وہی ہوتا ہے جس کی فلمیں زیادہ بزنس کرتی ہیں اب چونکہ دونوں ستاروں کی گزشتہ فلموں میں سلمان خان کی فلموں نے زیادہ کمائی کی ہے تو اس سے فرق ظاہر ہے۔