جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی فلموں سے مقابلہ کیلئے بہترین ٹیلنٹ موجود ہے، ندیم

datetime 29  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) اداکار ندیم نے کہاہے کہ بھارتی فلموں نے بلاشبہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے، اس میں کچھ غلطیاں ہماری بھی ہے کہ ہم نے اچھی اور معیاری فلمیں بنانے پر توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے فلم بین سنیماو¿ں سے دور ہوگئے، لیکن اب صورتحال بدل چکی ہے۔ہمارے پاس اچھی سوچ رکھنے والے نوجوان ڈائریکٹر اور فنکاروں نے عوام کے مزاج کو سمجھ لیا ہے کہ وہ کیسی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں،یہی وجہ ہے کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران فلم انڈسٹری میں آنے والی تبدیلی بھی اسی سوچ کا نتیجہ ہے، یہ بات انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہی ندیم بیگ کا کہنا تھاکہ بھارتی فلموں سے اب ہمیں کوئی خوف نہیں ہمارے پاس بہترین ٹیلنٹ ہے جو ان کی فلموں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور جس نے یہ ثابت بھی کیا ہے کہ ہم ان سے زیادہ اچھی فلمیں بنا سکتے ہیں،پاکستانی فلم بین بھی یہ جان چکے ہیں بھارتی فلمیں ہمارے معاشرے کی عکاسی نہیں کرتیں۔ پاکستانی سنیما مالکان کو چاہیے کہ وہ اپنے ملک میں بنائی جانے والی فلموں کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ فلم بین پاکستانی فلموں سے لطف اندوز ہوسکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…