پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

باجی راﺅمستانی“کی نمائش پر پابندی عائد

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باجی راﺅمستانی“کی نمائش پر پابندی عائد
نیو دہلی(نیوز ڈیسک )سنجے لیلا بھنسالی کی نئی آنے والی فلم ”باجی راﺅمستانی“کی نمائش پر پابندی عائد کروانے کیلئے پونے کی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی این جی اوبھارت اگینسٹ کرپشن کے صدر ہمنت پٹیل کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل ساجد خان نے موئ قف اختیار کیا ہے کہ باجی راﺅ مستانی میں تاریخ کو مسخ کرنے کی کو شش کی گئی ہے۔علاوہ ازیں انکا کہنا ہے کہ فلم میں ماضی کے مایہ ناز بادشاہ شری متی پیشوا باجی راﺅ کی دونوں بیویوں کے کردارکی عکاسی انکے اصل کردار سے یکسر مختلف کی گئی ہے۔ ہمنت پٹیل کی طرف سے مقدمہ میں سنجے لیلا بھنسالی ، پریانکا چوپڑا اور دیپکا پڈکون کو پارٹی نامزد کیا گیاہے۔ سنجے لیلا بھنسالی کی باجی راﺅ مستانی میں اداکار رنویر سنگھ پیشوا باجی راﺅ، جبکہ پریانکا چوپڑا باجی راﺅ کی پہلی بیوی کاشی بائی اور دیپکا پڈکون دوسری بیوی مستانی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔واضح رہے اس قبل پیشوا باجی راﺅ کے وارثان کی طرف سے چند روز قبل فلم میں انکے خاندن کی غلط عکاسی کرنے کی بنا پر مہاراشٹرا کے چیف منسٹر دیوندرا فیڈنوس کو بھی درخواست لکھی گئی تھی۔سنجے لیلا بھنسالی کی باجی راﺅ مستانی 18دسمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…