جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فلم ’’یلغار‘‘ میں سنجیدہ اور غمگین لڑکی کا کردار کر رہی ہوں، عائشہ عمر

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک ( اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ ”کراچی سے لاہور“ ہلکی پھلکی سوشل کامیڈی فلم تھی جب کہ ”یلغار“ میں بالکل ہٹ کر سنجیدہ اور ٹریجڈی لڑکی زرمینہ کا کردار کر رہی ہوں۔
ماڈلنگ اور اداکاری میں ہی اتنی مصروف ہوں کہ آرام کے لیے ہی وقت نکل آئے تو بڑی بات ہے‘ فلم ”کراچی سے لاہور“ میں میری آواز میں گانا شامل تھا جومجھ پر ہی فلمایا گیا جب کہ اگر کسی فلم میں پلے بیک سنگنگ کا کہا گیا تو انکار نہیں کروں گی۔ عائشہ عمر نے مزید کہا کہ وہ آئندہ کسی بھی نوجوان کے ہمراہ اکیلے تصویر بنوانے پر پابندی عائد کر دی۔اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ میں کسی بھی نوجوان یا مرد کے ساتھ اکیلے تصویر نہیں بنواو¿ں گی جس کسی کو میرے ساتھ تصویر بنوانے کا شوق ہے تو وہ اپنی فیملی کے ہمراہ میرے ساتھ تصویر بنوا سکتا ہے۔ دیگر کسصورت میں بھی اکیلے مرد کے ہمراہ تصویر نہیں بنواو¿ں گی۔ایک انٹرویو کے دوران عائشہ عمر نے کہا کہ سوشل میڈیا کے مقبول ہونے سے اداکاروں کو بھی شہرت ملی ہے اور اب 80 فیصد فنکار بھی سوشل میڈیا کا استعمال کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عام زندگی میں لوگ عائشہ عمر کو کامیڈی سیریل کے کردار ”خوبصورت“ کے نام سے پکارتے ہیں۔ وہ فنکار بہت خوش قسمت ہوتے ہیں کہ جن کے پرستار انھیں ان کے کرداروں کے حوالے سے پہچانتے ہوں۔
موجودہ دور میں سیٹلائٹس چینلز کی بھرمار کے باعث ناظرین کے پاس بے شمار چوائس آگئی ہوں۔ اس میں آپ کا کردار پہچان بن جائے تو یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔ عائشہ عمر نے کہاکہ سوشل میڈیا عام آدمی اور سلیبرٹی کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔ جس کے ذریعے ہم اپنے کام کے بارے میں پرستاروں کی رائے جان سکتے ہیں۔ پاکستانی فلموں کا معیار بہتر ہونے کے ساتھ سوشل ، کامیڈی ، ایکشن اور تھرل سمیت ہر موضوع کو ٹچ کیا جارہا ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…