ممبئی (نیوز ڈیسک ) بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ میں نے بالی ووڈ میں کئی سال گزارے ہیں اور بہت کچھ سیکھا ہے اب دوستی کے نام پر مزید فلمیں نہیں کرونگا۔ ایک انٹرویو میں سلمان خان نے کہا کہ بالی ووڈ میں 27 سال گزارنے کے بعد میں اپنے کیرئیر کے اس مقام پر آچکا ہوں جہاں فلموں میں کام دوسروں کو خوش کرنے کےلئے نہیں کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس فلموں میں کام کرنے کا وقت ہوتا تو ہر دوسری فلم کرنے کیلئے رضا مندی کا اظہار کردیتا اور سوچتا کہ انکار کرنے سے دوستی میں مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ سلمان خان نے بالی وڈ میں ’پریم‘ نام کے رومانوی کردار سے آغاز کیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنی پہنچان ایک ایکشن ہیرو کی بنالی۔ اپنی فلموں کے حوالے سے سلمان نے کہا کہ اب میں ایسی فلموں میں کام کرنا چاہتا ہوں جو دیکھنے والوں کو ایک بہتر انسان بناسکیں۔ سلمان کے مطابق وہ کئی سالوں سے ایکشن فلموں میں کام کر رہے ہیں جس کے بعد فلم ’پریم رتن دھان پایو‘ میں رومانوی کردار ادا کرکے انہیں کافی خوشی محسوس ہوئی اور وہ مزید اس طرح کی فلموں میں کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
بالی ووڈ میں کئی سال گزارے اور بہت کچھ سیکھا،سلمان خان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم



















































