بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

شاہ رخ کے بیٹے کو کاجل اور شاہ رخ خان کی جوڑی نا پسند

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک )سپر سٹار شاہ رخ خان اور کاجل کی جوڑی ہندی فلموں کے شائقین میں بے حد مقبول ہے۔ تاہم شاہ رخ خان کے چھوٹے بیٹے ابرام خان اس جوڑی کو کچھ خاص پسند نہیں کرتے۔رپورٹ کے مطابق حال ہی میں جب ابرام شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم ”دل والے“ کے سیٹ پر پہنچے تو وہاں اچانک اداکارہ کی کسی شرارت کے باعث سپر سٹار کو چوٹ آگئی اور سٹار کڈ پریشان ہو گیا۔ اداکار کا کہنا تھا کہ جب مجھے چوٹ آئی تو ابرام کے منہ سے بے اختیار نکلا کہ ”پاپا ٹوٹ گیا“۔واضح رہے کنگ خان اور کاجل پانچ سال کے طویل عرصے کے بعد ایک دوسرے کا ساتھ اداکاری کر رہے ہیں۔ شاہ رخ خان اور کاجل کی آن سکرین لازوال جوڑی اب تک ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے“، ”کچھ کچھ ہوتا ہے“، ”کبھی خوشی کبھی غم “ اور ”مائی نیم از خان“ جیسی مقبول ترین فلموں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہر ہ کر چکی ہے۔ روہت شیٹی کی ”دل والے“ کے نمایاں ستاروں میں کاجل ، شاہ رخ خان، ورون دھون اور کریتی سینن کے نام شامل ہیں۔شاہ رخ خان کی دل والے رواں سال18دسمبر کو ملک بھر سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…