جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فنکار کاکام امن ،محبت اور انٹرٹین کرنا ہے کوئی سیاسی عزائم نہیں، اداکارہ نیلم منیر

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) اچھے برے لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں، فنکارکواپنا کام کرنا چاہیے کیونکہ اس کا مقصد کوئی سیاسی عزائم نہیں بلکہ امن، محبت اور انٹرٹین کرنا ہے۔ پرستار جلد ہی مجھے پردہ اسکرین پر دیکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار معروف ماڈل واداکارہ نیلم منیر نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارتی عوام اور فنکار پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہش مند ہیں۔ چند انتہا پسند عناصر ہی اس کے مخالف ہیں۔ بالی ووڈ کے بہت سے فنکاروں سے مل چکی ہوں اور وہ سب پاکستان کے حوالے سے مثبت سوچ رکھنے کے ساتھ کام بھی کرنا چاہتے ہیں ۔بھارت میں اس وقت جو کچھ ہورہا ہے یہ سب سیاسی مقاصد کے لیے ہے اور انھیں مقاصد کے حصول کے لیے پاکستان کے خلاف زہر سرائی کی جارہی ہے۔
مزید پڑھئیے: کیا عمران خان تیسری شادی کرنے والے ہیں ؟ سینئر اینکر کا دلچسپ جواب
انھوں نے مزید کہا کہ بھارتی عوام کی اکثریت انتہاپسندی مسترد کرتی ہے جس اس کی تازہ مثال بھارتی صوبہ بہار میں ہونے والے انتخابات ہیں جس میں انتہا پسندی عزائم رکھنے والی حکمران سیاسی جماعت کو عبرتناک شکست ہوئی ہے۔بھارتی عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے واضح کردیا ہے کہ وہ انتہا پسندی کی ہرسطح پر مخالفت کرتے ہیں۔ اداکارہ صائمہ کے ساتھ کام کرنے کے سوال پر نیلم منیر نے کہا کہ اچھی اداکارہ کے ساتھ ذاتی طور پر ان کی شخصیت سے بھی بہت متاثر ہوئی ہوں، پہلے ان کے ساتھ ڈرامہ سیریل کے لیے گھر والے راضی نہیں تھے، بعدازاں ڈائریکٹر کے کہنے پرکام کیا تو اپنے فیصلے پر خوشی ہوئی۔یہ سیریل میرے کیرئیر کے بہترین پروجیکٹس میں سے ایک ہے جب کہ صائمہ کے ساتھ دوسرے ڈرامہ سیریل کے لیے بات چیت چل رہی ہے۔ فلم کے بارے میں انھوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ پاکستانی فلموں کے پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرزنے بھی رابطہ کیا ہے۔ ان میں سے جو بھی پروجیکٹ اچھا لگا تو ضرور کام کروں گی۔ انھوں نے کہا کہ اسکینڈلز کے حوالے سے پریشان ہونے کے بجائے لطف اندوز ہوتی ہوں۔

مزید پڑھئیے: آسف علی زرداری اگلے اتوار گرفتار ہونے والے ہیں، ایک سینئر اینکر کا انکشاف



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…