اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

شوبز سے کنارہ کش ہونےوالی نرگس دوبارہ تھیٹر پر جلوہ گر ہو گئی

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)شوبز سے کنارہ کش ہونے والی فلمسٹار نرگس ایک بار پھر سے تھیٹر پر جلوہ گر ہو گئی ہیں،کہتی ہیں کہ پہلے سے بہتر کام کریں گی اور شائقین کی امیدوں پر پورا اتریں گی۔پہلے کام کرنے سے انکار، شوبز اور شوبز والوں سے ملنے سے بھی انکار کر دیا مگر اب تین سال بعد اسی دنیا میں لوٹ آئیں جس کو یہ کہہ کر چھوڑ دیا تھا کہ اس کام سے سکون نہیں ملتا، الٹا فحاشی پھیلانے کا الزام لگ جاتا ہے۔نرگس کے چاہنے والے اب ایکبار پھر انہیں لاہور کے مقامی تھیٹرز پر کام کرتے اور رقص کرتے دیکھیں گے۔ نرگس کے مطابق رقص کی بھرپور تیاری ہے، امید ہے شائقین میں سے کوئی بھی ناامید نہیں لوٹے گا۔نرگس کا کہنا ہے کہ ماضی میں فلموں اور اسٹیج پر جو کام کیا اب اس سے کہیں بہتر پرفارم کریں گی۔ 22 سالہ فلمی کیرئیر میں ساتھی اداکاراوں سے جھگڑے زبان زد عام رہے ، نرگس نے آج پھران کی خبر لے ڈالی،کہتی ہیں نئی آنیوالی لڑکیاں کچھ بننا چاہتی ہیں تو ان سے سیکھیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ نرگس 3 سال بعد اپنے چاہنے والوں کے لئے کیا نیا لے کر آتی ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…