کراچی(آن لائن) بالی ووڈ سپر سٹار سلمان نے کہا ہے کہ آ رٹ کو سےاست سے نا ملائےں،آرٹ سرحدوں کی محتاج نہےں ہوتی پاکستانی فنکاروں پر پابندی غلط اقدام ہے۔بھارتی مےڈیا رپورٹس کے مطابق سپر سٹار سلما ن خان کا کہنا تھا کہ یہ ایک ڈیجیٹل دور ہے، ہندوستان ہر مقبول ترین انٹرٹینمنٹ شو کو شوق سے دیکھنا چاہتا ہے جس میں پاکستان کے مقبول ترین شو بھی شامل ہیں، اس لیے آرٹ کی کوئی سرحد نہیں۔ انٹرٹینمنٹ کا اندازہ اسی بات سے کیا جاتا ہے کہ عام لوگ کیا دیکھنا چاہتے ہیں‘۔سلمان کے مطابق کسی بھی اداکار کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ مکمل طور پر پروڈیوسر کا ہوتا ہے، اگر کوئی پاکستانی اداکار کو کاسٹ کرنا چاہے کیوں کہ وہ کردار بہتر نبھا سکتا ہے تو کوئی دوسرا کسی قسم کی پابندی نہیں لگا سکتا۔سلمان نے مزید کہا ہے ’پاکستان میں بولی وڈ کے مداح بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں اور ہندوستانی سنیما پاکستان سے آمدنی کا ایک اچھا حصہ کماتا ہے