پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

بلبل صحرا ریشماں کو اپنے پرستاروںسے بچھڑے دو برس بیت گئے

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک )عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشناس کرانے والی لوک فنکارہ بلبل صحرا ریشماں کو اپنے پرستاروں سے بچھڑے دو برس بیت گئے۔ ان کے گیت آج بھی نہ صرف ملک بلکہ سرحدپار بھی بے حد مقبول ہیں۔ ہندوستان کی ریاست راجستھان کے علاقے بیکانیر کے ایک گاو¿ں لوحا میں 1947ء میں پیدا ہونے والی گلوکارہ ریشماں کا تعلق ایک خانہ بدوش خاندان سے تھا۔ تقسیم کے بعد پاکستان کے علاقے تھر میں رہنے والی ریشماں کو بارہ سال کی عمر میں ریڈیو پاکستان پر گانے کا موقع ملا۔ پاکستان ٹیلی ویژن کے قیام کے بعد انہوں نے پی ٹی وی پر گانا شروع کر دیا۔ دھیرے دھیرے انہیں مقبولیت حاصل ہوئی اور ریشماں کی آواز سرحد پار تک سنی گئی۔ جہاں ان کے بھارتی فلم میں گیت لمبی جدائی نے شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔ ریشماں کو پاکستان میں کئی اعزازت سے نوازا گیا۔ انہیں ستارہ امتیاز اور لیجنڈ آف پاکستان کا ایوارڈ دیا گیا۔ ریشماں تین نومبر 2013 کو چھیاسٹھ برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ فن موسیقی کے وابستہ لوگ آج بھی ریشماں کی خداداد صلاحیتوں کے معترف ہیں۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…