پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

سیکولر ملک میں مذہبی عدم برادشت انتہائی جرم ہے‘ شاہ رخ خان

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) ہندوستان میں عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور اب بولی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے بھی اس میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا ہے۔تاہم انھوں نے ان تمام خبروں کی تردید کی جن میں کہا جارہا تھا کہ وہ اپنا ایوارڈ واپس کرنے والے ہیں۔گذشتہ روز اپنی عمر کے 50 سال مکمل ہونے پر شاہ رخ نے ملک میں جاری عدم برادشت کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف احتجاج میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔رپورٹس کے مطابق انھوں نے کہا کہ ملک میںانتہائی عدم برداشت ہے۔مختلف مصنفین، سائنس دانوں اور فلم سازوں کی جانب سے ایوارڈ واپس کیے جانے کے حوالے سے شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ اگر انھیں ’علامتی طور پر‘ ایسا کرنا پڑا تو وہ اس سے نہیں ہچکچائیں گے، لیکن وہ فی الحال اس کا ارادہ نہیں رکھتے۔انڈیا ٹو ڈے ٹی وی کے ایک پروگرام میں شاہ رخ خان نے کہا، ’یہاں عدم برداشت ہے۔۔۔ یہاں انتہائی عدم برداشت ہے۔۔۔ میں سمجھتا ہوں۔۔۔ یہاں عدم برداشت میں اضافہ ہوا ہے۔انھوں نے کہا کہ ’یہ احمقانہ ہے۔۔۔ برداشت نہ کرنا ایک پاگل پن ہے اور یہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے… حب الوطن ہوتے ہوئے ایسے سیکولر ملک میں مذہبی عدم برادشت ایک انتہائی جرم ہے۔ایک سوال کے جواب میں شاہ رخ نے بتایا کہ اگر علامتی طور پر ضرورت محسوس ہوئی تو وہ اپنا پدما شری ایوارڈ واپس کرسکتے ہیں۔اس موقع پر انھوں ںے یہ بھی کہا کہ جنھوں ںے ایوارڈ واپس کیے ہیں وہ ا±ن کی قدر کرتے ہیں تاہم وہ فوری طور پر ایسا نہیں کرنے والے۔شاہ رخ خان نے کہا کہ ’کوئی بھی بولنے سے پہلے سوچتا نہیں ہے…یہ ایک سیکولر ملک ہے اور گذشتہ 10 سالوں میں ملک جہاں پہنچ چکا ہے وہ ہماری سوچ سے بھی بڑھ کر ہے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…