ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان میں بالی ووڈ کے مداح بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں‘سلمان خان

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ دبنگ اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ آرٹ کو سیاست سے ملانا غلط ہے۔ سلمان خان کا مہاراشٹر میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگنے کے حوالے سے کہنا تھا کہ آرٹ اور انٹرٹینمنٹ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور اس لیے ان کو سیاست سے ملانا غلط ہے۔سلمان کا مزید کہنا تھا ’یہ ایک ڈیجیٹل دور ہے، ہندوستان ہر مقبول ترین انٹرٹینمنٹ شو کو شوق سے دیکھنا چاہتا ہے جس میں پاکستان کے مقبول ترین شو بھی شامل ہیں، اس لیے آرٹ کی کوئی سرحد نہیں۔ انٹرٹینمنٹ کا اندازہ اسی بات سے کیا جاتا ہے کہ عام لوگ کیا دیکھنا چاہتے ہیں۔سلمان کے مطابق کسی بھی اداکار کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ مکمل طور پر پروڈیوسر کا ہوتا ہے، اگر کوئی پاکستانی اداکار کو کاسٹ کرنا چاہے کیونکہ وہ کردار بہتر نبھا سکتا ہے تو کوئی دوسرا کسی قسم کی پابندی نہیں لگا سکتا۔سلمان نے مزید کہا ہے ’پاکستان میں بالی ووڈ کے مداح بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں اور ہندوستانی سنیما پاکستان سے آمدنی کا ایک اچھا حصہ کماتا ہے۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…