پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

میری شخصیت کو ڈھالنے میں رنبیر کپور کا بڑا کردار ہے‘دیپیکا پڈوکون

datetime 27  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ میں ڈمپل گرل کے نام سے مشہور اداکار دیپیکا پڈوکون نے کہا کہ میری شخصیت کو ڈھالنے میں رنبیر کپور کا بڑا کردار ہے۔بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2007 میں ریلیز ہونے والی فل م”اوم شانتی اوم“ سے کیا تھا جس میں فلم نگری کے کنگ شاہ رخ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ پہلی فلم کی کامیابی کے بعد ڈمپل گرل نے پیچھے پلٹ کر نہیں دیکھا اور یکے بعد دیگرے بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تاہم ڈمپل گرل کو بھی اپنی فنی کیرئیر میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے جس میں ان کے افیئرز بھی نمایاں ہیں۔ماضی میں بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنبیر کپور کے درمیان معاشقے کی خبریں زبان زد عام ہوئیں تھیں جس کا محتاط انداز میں ڈمپل گرل نے اعتراف بھی کیا تھا تاہم اب بالی ووڈ اداکارہ نے رنبیر کپور کو اپنی شخصیت میں تبدیلی کی اہم وجہ قرار دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ رنبیر نے مشکل وقت میں ہمیشہ میری مدد کی ہے جب کہ میری شخصیت کو ڈھالنے میں رنبیر کپور کا بڑا کردار ہے جس سے کسی صورت انکار نہیں کرسکتی۔واضح رہے کہ دپیکا پڈو کون اور رنبیر کپور فلمساز امتیاز علی کی فلم”تماشا“ میں جلوہ گر ہوں گے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…