اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

رنبیر کے سامنے اداکاری کرنا آسان کام نہیں‘ کترینہ کیف

datetime 6  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )رنبیر کپور اور کترینہ کیف اگرچہ سنیما کے پردے پر اور اصل زندگی میں ناظرین کو پسند آتے ہوں لیکن کترینہ کو رنبیر کے ساتھ کام کرنا مشکل لگتا ہے۔کترینہ اور رنبیر کی شادی کی خبریں اکثر آتی رہتی ہیں اور اس خبر سے ان دونوں ہی اداکاروں کو اکثر پریشان ہوتے دیکھا گیا ہے۔ایک پریس بریفنگ میں رنبیر کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں سوال پر کترینہ نے کہا، کوئی بھی شخص جو آپ کے قریب ہو، اس کے سامنے اداکاری کرنا مشکل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’میرا خیال ہے کہ بے خبر لوگوں کے سامنے اداکاری کرنا آسان ہے۔ جب کوئی آپ کو بہت اچھے طریقے سے جانتا ہے تو اس کے سامنے اداکاری کرنا تھوڑا سا عجیب محسوس ہوتا ہے۔رنبیر اور کترینہ 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ’راج نیتی‘ کے بعد انوراگ باسو کی فلم ’جگا جاسوس‘ میں ایک بار پھر ساتھ نظر آنے والے ہیں اور یہ مزاحیہ فلم آئندہ برس ریلیز ہوگی۔کترینہ پہلی بار انوراگ باسو کے ساتھ کام کر رہی ہیں جبکہ رنبیر اس سے پہلے میں فلم ’برفی‘ میں انوراگ کے ساتھ کام کر چکے ہیں اور اس فلم میں ان کی اداکاری کی بہت تعریف ہوئی تھی۔انوراگ کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں کترینہ کا کہنا ہے کہ ’میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے دادا (باسو) کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔انھوں نے کہا کہ ’ان کے کام کرنے کا طریقہ تھوڑا مشکل ہوتا ہے کیونکہ وہ اپنی پسند کی رفتار سے کام کرتے ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…