اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

23سالہ بھارتی اداکار ریپ کے الزام میں گرفتار

datetime 29  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوزڈیسک)23سالہ بھارتی اداکار جو بہت سے بھارتی ٹی وی سیریلز میں آچکے ہیں، بھارتی اداکار کو ایک عورت کا ریپ کرنے کے الزام میں بنگلورو جنوبی ڈویژن پولیس افسران کی ایک ٹیم نے ممبئی سے گرفتار کرلیا-بنگلور مرر کے مطابق اداکار سوھراب سائی سرتاج کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے، ریپ کا شکار ہونے والی عورت اداکار سے 15 سال بڑی ہے، دونوں ایک ڈانس پروگرام کے دوران دوست بنے تھے-سٹی پولیس کے مطابق ان دونوں میں دوستی کی شروعات موبائل پر بیغامات کے تبادلے سے ہوئی پھر اداکار ایک بار اس کے شہر آئے اور میسور روڈ میں اس عورت کے گھر بھی گئے اور بطور مہمان ٹھہرے-پولیس کا کہنا تھا کہ اس عورت نے اداکار کو اپنے شوہر سے بھی متعارف کرایا، جس کے بعد ملزم جنوری میں دوبارہ متاثرہ خاتون کی رہائش گاہ پر آیا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو جوس کی پیشکش کی-متاثرہ خاتون کی شکایت کے مطابق ،ملزم نے اس کے جوس میں نشہ آور ادویات ملائی اور جنسی طور پر نشانہ بنایا-ایک تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم نے ویڈیوز بناکر متاثرہ خاتون کو بلیک میل کرنا شروع کردیا تھا-متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ اداکار سوھراب سائی سرتاج نے ویڈیو کلپ اس کے شوہر دکھانے اور انٹرنیٹ پر پوسٹ کرنے کی بھی دھمکی دی اور وہ شہر کے نامور ہوٹلوں میں جنوری سے جولائی کے درمیان اس کو بار بار جنسی طور پر نشانہ بناتا رہا-پولیس ٹیم نے ہوٹل کا دورہ کیا اور پتہ چلا کہ اداکار کے نام پر کمرہ بک تھا، پولیس نے ویڈیو فوٹیج بھی قبضہ لے لیا-رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون کی شکایت میں کہا گیا ہے کہ اداکار نے ایک ہندی فلم کے لئے ہیرو کا کردار حاصل کرنے کیلئے اس سے 15لاکھ روپے بھی لئے-

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…