منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

سنجے دت کی زندگی پر فلم میں سنجے کا کردار رنبیر کپور کریں گے

datetime 29  ستمبر‬‮  2015 |

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کے کامیاب ہدایت کار راج کمار ہیرانی کا کہنا ہے کہ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کی شوٹنگ کا آغاز 2016 میں کیا جائے گا اور رنبیر کپور اس میں اداکاری کے فرائض انجام دیں گے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق ایک پریس کانفرنس کے دوران راج کمار ہیرانی کا کہنا تھا کہ سنجے دت کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کا اسکرپٹ تقریباً مکمل ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ رنبیر اس وقت دو اور فلموں میں مصروف ہیں جس کے باعث وہ اس فلم میں 2016 میں کام کرنا شروع کریں گے۔رنبیر کی فلاپ ہونے والی فلموں کے حوالے سے ہدایت کار کا کہنا تھا کہ وہ ایک بہترین اداکار ہیں اور انہیں کامیاب ہونے کے لیے کسی کی ضرورت نہیں۔راج کمار ہیرانی کا مزید کہنا تھا کہ وہ سنجے دت کی فلم کے ساتھ ساتھ فلم ’منا بھائی‘ کے اگلے سیکول پر بھی کام کر رہے ہیں جس کے بعد اس فلم کی کہانی کو بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا۔رنبیر کپور اس وقت اپنی سابقہ گرل فرینڈ کے ہمراہ اپنی آنے والی فلم ’تماشا‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں جس کے بعد اداکار اپنی حالیہ گرل فرینڈ کترینہ کیف کے ساتھ فلم ’جگا جاسوس‘ کی شوٹنگ کو مکمل کریں گے۔فلم ’تماشا‘ 27 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…