اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

کرن جوہر کی فلم ”اے دل ہے مشکل“ اگلے برس ریلیز ہو گی

datetime 29  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک )کرن جوہر کی فلم ”اے دل ہے مشکل“ اگلے برس دیوالی پر ریلیز ہو گی- معروف خوبرو اداکار عمران عباس کرن جوہر کی نئی فلم”اے دل ہے مشکل“ کی کاسٹ میں شامل ہوچکے ہیں، جس کی شوٹنگ کے لیے وہ گزشتہ شب پاکستان سے لندن روانہ ہوگئے۔اس فلم کی مرکزی کاسٹ میں بالی ووڈ کے نامور اداکاررنبیر کپور، انوشکا شرما اور ایشوریہ رائے بچن شامل ہیں ۔ فلم کی شوٹنگ رواں ماہ میں برطانیہ میں شروع ہوچکی ہے۔ فلم کی کہانی پیار محبت، تعلقات اور ٹوٹتے دلوں پر مبنی ہے۔” اے دل ہے مشکل“کرن جوہر کی 2012 کی فلم” اسٹوڈنٹ آف دا ائیر“ کے بعدبطور ڈائریکٹر خاص فلم ہوگی کیونکہ پہلی بار ایشوریہ رائے اور کرن جوہر ساتھ کام کریں گے۔اطلاعات کے مطابق عمران عباس سے پہلے راہول کھنہ کو ان کے کردار کے لیے شامل کیا گیا تھا لیکن بعد ازاں عمران عباس حتمی کاسٹ کا حصہ بنے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم میں سنی لیون اور فواد خان بھی اداکاری کرتے نظر آئیں۔واضح رہے کہ عمران عباس اس سے قبل دو بھارتی فلموں ”کریچر 3D “ اور حالیہ ریلیز ہونے والی فلم ”جانثار“ میں مرکزی کردار ادا کرچکے ہیں۔فلم اگلے سال دیوالی پر ریلیز ہونے کی توقع ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…